حیدرآباد

حیدرآباد ماہ اگست میں زبردست بارشوں کے لئے تیار

حیدرآباد میں فعال مانسون کے پیش نظر ماہ اگست میں معمول کے مطابق یا اس سے زیادہ بارش کی توقع ہے۔ ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگست کے آخر میں ہونے والی بارشیں خاص طور پر نمایاں ہوں گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں فعال مانسون کے پیش نظر ماہ اگست میں معمول کے مطابق یا اس سے زیادہ بارش کی توقع ہے۔ ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگست کے آخر میں ہونے والی بارشیں خاص طور پر نمایاں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس

ماہر موسمیات بالاجی نے بنیادی طور پر اگست کے وسط سے شہر می زیادہ بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔

اگست کے پہلے ہفتے میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن جیسے جیسے اگست کا مہینہ گزرتا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ بارشوں میں بھی اضافہ کی توقع ہے۔

اس مانسون میں اب تک شہر حیدرآباد میں 282.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 280.7 ملی میٹر کے عام نشان سے تھوڑی زیادہ ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جون کے پہلے دو ہفتوں میں اضافی بارشیں ہوئیں، جبکہ جون کے آخری ہفتے میں زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

جولائی میں تاہم کوئی زیادہ یا اضافی بارش نہیں ہوئی، جولائی کے وسط اور جولائی کے آخری ہفتے میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

a3w
a3w