حیدرآباد
حیدرآباد: لکڑی کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
شہرحیدرآباد کے قطب اللہ پورجگت گری گٹہ کے مہادیوپورمیں لکڑیوں کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے قطب اللہ پورجگت گری گٹہ کے مہادیوپورمیں لکڑیوں کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔
اس واقعہ میں کسی کی موت یاپھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔