حیدرآباد

حیدرآباد: کنونشن سنٹرمیں بڑے پیمانہ پرآگ۔6کروڑروپئے کانقصان

حیدرآباد کے شمس آباد کے تونڈپلی کے قریب ایک کنونشن ہال میں شدید آگ بھڑک اٹھی، یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پورے ہال میں پھیل گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد کے تونڈپلی کے قریب ایک کنونشن ہال میں شدید آگ بھڑک اٹھی، یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پورے ہال میں پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار

قریبی علاقہ میں کثیف دھوئیں کو دیکھ کرمقامی افرادخوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فائربریگیڈ کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔بعد ازاں فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر کرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

کنونشن ہال کے مالک نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ تقریبا 6کروڑروپئے کا نقصان ہوا ہے۔

ابتدائی جانچ سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے، تاہم حکام واقعہ کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مکمل جانچ کر رہے ہیں۔