حیدرآباد
حیدرآباد: پلاسٹک کے یونٹ میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی
حکام کے مطابق آگ اتوار کی صبح لگی۔ مقامی افرادنے یونٹ سے دھواں اٹھتا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ میلاردیوپلی پولیس نے فائر بریگیڈ کوچوکس کیا جس کے بعد قریبی فائر اسٹیشنوں سے فائر ٹنڈرس موقع پر پہنچے۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کاٹی دان کے تاتا نگر میں واقع پلاسٹک سیگریگیشن اور پیلیٹ بنانے والی ایک یونٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کے مطابق آگ اتوار کی صبح لگی۔ مقامی افرادنے یونٹ سے دھواں اٹھتا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ میلاردیوپلی پولیس نے فائر بریگیڈ کوچوکس کیا جس کے بعد قریبی فائر اسٹیشنوں سے فائر ٹنڈرس موقع پر پہنچے۔
فائر فائٹرس نے دو گھنٹے سے زائد جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔