بھارت

جادوگر اوپی شرما چل بسے

وہ کانپور کے ”بھوت بنگلہ“ نامی مکان میں رہتے تھے۔ انہوں نے 7 سال کی عمر میں پرفارم کرنا شروع کیاتھا۔ 2018تک انہوں نے تقریباً39 ہزار شو کئے تھے۔

کانپور۔(اترپردیش): مشہورجادوگر اوپی شرما طویل علالت کے بعد کانپور میں چل بسے۔ وہ 49برس کے تھے۔

انہوں نے ہفتہ کی رات دواخانہ میں آخری سانس لی۔ ضلع بلیا میں 1973 میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔

وہ کانپور کے ”بھوت بنگلہ“ نامی مکان میں رہتے تھے۔ انہوں نے 7 سال کی عمر میں پرفارم کرنا شروع کیاتھا۔ 2018تک انہوں نے تقریباً39 ہزار شو کئے تھے۔

اوپی شرما نے2002 میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر گوند نگر سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا لیکن 2019ء میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

a3w
a3w