حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

حیدرآباد: میتھیو ہیڈن کی بیٹی نے حیدرآبادی بریانی کا لطف اٹھایا، ویڈیو وائرل

میتھیو ہیڈن کی21 سالہ بیٹی گریس نے حیدرآباد کی مشہور پیراڈائز ہوٹل کا دورہ کیا اور وہاں کی نہ صرف مشہور بریانی کھائی بلکہ خوبانی کے میٹھے سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔

حیدرآباد: آسٹریلیا کے سابق بلے باز میتھیو ہیڈن کی بیٹی گریس نے حیدرآباد میں مقامی پکوانوں کا ذائقہ چکھا اور حیدرآبادی بریانی کا خوب لطف اٹھایا۔

متعلقہ خبریں
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

گریس جو پیشے کے لحاظ سے ایک کونٹینٹ کرئیٹر ہے، اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کے ساتھ بطور پریزینٹر کام کر رہی ہیں۔

میتھیو ہیڈن کی21 سالہ بیٹی گریس نے حیدرآباد کی مشہور پیراڈائز ہوٹل کا دورہ کیا اور وہاں کی نہ صرف مشہور بریانی کھائی بلکہ خوبانی کے میٹھے سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔

اس موقع پر ایس آر ایچ حیدرآباد کے مداح بھی موجود تھے جنہوں نے گریس کو مختلف حیدرآبادی پکوانوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

اسٹار اسپورٹس نے مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر گریس کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "حیدرآباد میں بریانی ایک جذبہ ہے! #GraceHayden کے ساتھ حیدرآبادی ضیافت سے لطف اندوز ہوں جبکہ@SunRisers  کے شائقین بھی وہاں موجود ہیں۔

کچھ ہفتے پہلےSRH کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنے خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کی جس کے دوران انہوں نے حیدرآبادی بریانی کی دعوت کا لطف اٹھایا۔ کمنز اور ان کے اہل خانہ نے حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع سدرن مرچی ریستوراں کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو کمنز کی زیرقیادت SRH گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنا میچ ضائع ہونے کے بعد آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں جگہ حاصل کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔