شمالی بھارت

مسلم فریق کو بخوشی گیان واپی مسجد ہندوؤں کے حوالے کردینا چاہئے :نریندر نند

سوامی نریندرنند نے کہا کہ مسلم فریق کو بھی چاہئے کہ اب انہیں بذات خود آگے آکر گیان واپسی میں نماز بند کر کے پورا احاطے ہندوؤں کو سونپ دینا چاہئے جس سے سماج میں امن، ہم آہنگی اور ملک میں یکتا اور سالمیت بنی رہے۔

پریاگ راج: کاشی سمیرو پیٹھادھیشوار سوامی نرینددا نند سروستی نے کہا کہ وارانسی ضلع جج کے ذریعہ گیان واپی احاطے کے جنوب میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے کے اندر مبینہ طور سے وراجمان مورتیوں کی پوجا کرانے کا نظم کرانے کی ہدایت کے بعد اب مسلم فریق کو اسے بخوشی ورغبت ہندوؤں کو سونپ دینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
گائے کے پیشاب سے علاج
ناپاکی کا دھبہ صاف نہ ہو
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

سوامی نریندرانند نے ماگھ میلہ واقع تروینی شاہراہ پر واقع شیور میں کہا کہ ماتا شرنگار گوری کی مستقل پوجا کا وارانسی عدالت کا فیصلہ سچ کی جیت ہے۔ عدالت کو مستقل سماعت کرےت ہوئے گیان واپی معاملے کا پوری طرح سے تصفیہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم فریق کو بھی چاہئے کہ اب انہیں بذات خود آگے آکر گیان واپسی میں نماز بند کر کے پورا احاطے ہندوؤں کو سونپ دینا چاہئے جس سے سماج میں امن، ہم آہنگی اور ملک میں یکتا اور سالمیت بنی رہے۔

a3w
a3w