حیدرآباد: پانچ سالہ معصوم بچے کا قتل
ایشور پانڈے کے سی آر نگر میں واقع ایک ٹمبر ڈپو میں کام کرتا ہے جہاں بہار سے تعلق رکھنے والا کمر نامی شخص بھی ملازم ہے۔ رواں ماہ 12 تاریخ کو منوج پانڈے لاپتہ ہوگیا جس پر والدین نے اُپل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں پانچ سالہ معصوم بچے کا قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایشور پانڈے اور پلیشوری پانڈے اپنے تین بچوں کے ساتھ رامنتا پور کے کے سی آر نگر میں مقیم ہیں۔ان کو دو لڑکیاں پونم (10) اور گڑیا (8) جبکہ ایک لڑکا منوج پانڈے (5) شامل ہیں۔
ایشور پانڈے کے سی آر نگر میں واقع ایک ٹمبر ڈپو میں کام کرتا ہے جہاں بہار سے تعلق رکھنے والا کمر نامی شخص بھی ملازم ہے۔ رواں ماہ 12 تاریخ کو منوج پانڈے لاپتہ ہوگیا جس پر والدین نے اُپل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ اسی روز کمر نے منوج پانڈے کو اغوا کرکے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش کو کے سی آر نگر کے موسینال کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ریمانڈ پر بھیج دیا جبکہ بچہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔