رقص کے دوران انٹر طالبہ اچانک فوت
اپنی بچی کی موت کی خبر سننے کے بعد والدین سکتہ میں آگئے۔ پرادیتی کی اچانک اور غیرمتوقع موت پر اسکولی اسٹاف اورطلبہ کو بھی شدید صدمہ پہونچا۔ کیونکہ پرادپتی نے موت سے چند منٹ قبل تک ہمارے ساتھ تھی۔

حیدرآباد: ایک افسوسناک واقعہ میں انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ اچانک گرپڑی اور فوت ہوگئی۔ یہ واقعہ ٹی ایس ماڈل اسکول وجونیئر کالج گنگا دھرا ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔
انٹر سال دوم کی طالبہ پرادپتی فریشرس ڈے پروگرام میں جس کا اہتمام اسکول انتظامیہ کی جانب سے نئے طلبہ کو خوش آمدید کے لئے کیاگیا تھا‘ رقص کے دوران اچانک گرپڑی۔
سی پی آر کے بعداسکولی اسٹاف نے پرادپتی کوفوری مقامی ایک ہاسپٹل منتقل کیا۔ تیزی سے صحت کے بگڑنے کے سبب اسے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کیاجارہاتھا کہ راستہ میں پرادپتی نے دم توڑدیا۔
وینکٹایا پلی کے رہنے والی پرادیتی کے بارے میں بتایا گیاہے کہ وہ صحت کے مسائل سے دوچارتھی۔
اپنی بچی کی موت کی خبر سننے کے بعد والدین سکتہ میں آگئے۔ پرادیتی کی اچانک اور غیرمتوقع موت پر اسکولی اسٹاف اورطلبہ کو بھی شدید صدمہ پہونچا۔ کیونکہ پرادپتی نے موت سے چند منٹ قبل تک ہمارے ساتھ تھی۔