حیدرآباد

حیدرآباد :رشتہ دارکا قتل،ایک شخص گرفتار

تفصیلات کے مطابق مقتول بسواراج (30) اور ملزم پریم راج، دونوں اندرا نگر کے ساکن ہیں اور پیر کی رات پربت نگر میں شراب کے نشہ میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ بعد ازاں دونوں گھر واپس آ کر سو گئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بورابنڈہ علاقہ میں جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپنے رشتہ دارکا قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
کے ٹی آر بورا بنڈہ کے مسلم خاندان کے گھر پہنچ گئے، ابراہیم خاں کی دعوت قبول کرلی (ویڈیو)
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ


یہ واردات بورابنڈہ کے اندرا نگر میں منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔


تفصیلات کے مطابق مقتول بسواراج (30) اور ملزم پریم راج، دونوں اندرا نگر کے ساکن ہیں اور پیر کی رات پربت نگر میں شراب کے نشہ میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ بعد ازاں دونوں گھر واپس آ کر سو گئے۔


منگل کی صبح پریم راج نیند سے اٹھا، پہلے سے لایا گیا پتھر اٹھایا اور بسوراج کے سر پر مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔


اس کے ارکان خاندان نے جب بسواراج کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا تو فوراً اسے صنعت نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔


اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بورابنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے پریم راج کو حراست میں لے لیا ہے۔