حیدرآباد

نئی دہلی میں بی آر ایس کے دفتر کا افتتاح فخر کا لمحہ: کے کویتا

یہ تلنگانہ کی تشکیل اور ترقی کیلئے کے سی آرکی سیاست اور استقامت تھی کہ آج بی آرایس کے لوک سبھا میں 9ارکان پارلیمنٹ،راجیہ سبھا میں 7ارکان پارلیمنٹ، تلنگانہ میں 105ارکان اسمبلی ہیں اور پارٹی،قومی قوت کے طورپر ابھررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ پارٹی جس کا تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے واحد مقصد کے ساتھ آغاز ہوا تھا، نے مختلف سیاسی حالات کے باوجوداورہر شہری کے بہتر تعاون پر کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ خبریں
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
بی آر ایس ہیٹرک کرے گی، جگتیال اور کورٹلہ میں کویتا کا دعویٰ
پٹھان کی کامیابی سے بائیکاٹ کلچر ختم ہونا چاہیے: شبانہ اعظمی

جو تلنگانہ کے نظریہ میں یقین رکھتے ہیں۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مشن کے ساتھ ایک شخص نے اپنے عہد کے ذریعہ ملک کی 39سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا تاکہ وہ تلنگانہ ریاست کی حمایت کریں۔

 یہ تلنگانہ کی تشکیل اور ترقی کیلئے کے سی آرکی سیاست اور استقامت تھی کہ آج بی آرایس کے لوک سبھا میں 9ارکان پارلیمنٹ،راجیہ سبھا میں 7ارکان پارلیمنٹ، تلنگانہ میں 105ارکان اسمبلی ہیں اور پارٹی،قومی قوت کے طورپر ابھررہی ہے۔

نئی دہلی میں پارٹی کے دفتر کا افتتاح ہر گلابی سپاہی کیلئے فخرکا لمحہ ہے۔یہ ہمارے لیڈرکے سی آرکا ایک شاندارسفر ہے۔ہر کسی نے ان پر،ان کے ویثرن اور بی آرایس کے عہد پر یقین کیا۔

a3w
a3w