حیدرآباد

حیدرآباد: رسٹورنٹ کے کچن میں پُراسراردھماکہ،مکانات کو نقصان

شہرحیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں واقع مشہور رسٹورنٹ تلنگانہ اسپائس کچن کے کچن میں اتوار کی صبح پراسراردھماکہ ہواجس سے اس علاقہ میں رہنے والوں میں تشویش پیداہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں واقع مشہور رسٹورنٹ تلنگانہ اسپائس کچن کے کچن میں اتوار کی صبح پراسراردھماکہ ہواجس سے اس علاقہ میں رہنے والوں میں تشویش پیداہوگئی۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم دھماکہ کے نتیجہ میں قریبی درگا بھوانی نگر بستی میں پتھر اڑ کر گرنے سے مکانات کو نقصان پہنچا اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔

دھماکہ سے قریبی بستی میں افراتفری پھیل گئی،دھماکہ کی زوردارآوازسن کرلوگ جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔ اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا اور شعلوں نے رسٹورنٹ کے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جوبلی ہلز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریفریجریٹر کا کمپریسر دھماکے سے اڑ گیا۔ حادثہ کی شدت کم تھی۔اس واقعہ کے وقت مقامی افراد سورہے تھے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی ڈی ناگیندروہاں پہنچے جنہوں نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے امداد کی یقین دہانی کروائی۔

سراغ رساں ٹیم اور بم اسکواڈ اس واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے مالی مدد کی خواہش کی۔