حیدرآباد

حیدرآباد میں طویل اسٹیل بریج کا کے ٹی آر نے کیا افتتاح

اندرا پارک بریج کو بلدیہ نے اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) کے تحت 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاہے۔ ریاست میں پہلی بار میٹرو پل کے اوپر اسٹیل کا پل بنایا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق تارک راماراو نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بعض افراد مذہب کے نام پر تباہی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ چاہے جتنی سازشیں کیوں نہ کی جائیں،وزیراعلی کی ہیٹ ٹرک یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
اندرا پارک پر کل جماعتی شعور بیداری پروگرام
اندرا پارک۔ وی ایس ٹی اسٹیل فلائی اوور کا عنقریب افتتاح
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح

 انہوں نے آج حیدرآبادمیں جنوبی ہند میں سب سے طویل اسٹیل بریج (وی ایس ٹی۔اندراپارک) کا افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد حیدرآباد میں شروع ہونے والا یہ 36 واں فلائی اوور ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے اس اسٹیل بریج کا نام تلنگانہ کے پہلے وزیرداخلہ نرسمہا ریڈی کے نام پر رکھنے کی ہدایت دی ہے جنہوں نے ریاست کی ترقی میں اہم رول اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ 450 کروڑ روپے کی لاگت سے 2.63 کلومیٹر طویل وی ایس ٹی۔

اندرا پارک بریج کو بلدیہ نے اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) کے تحت 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاہے۔ ریاست میں پہلی بار میٹرو پل کے اوپر اسٹیل کا پل بنایا گیا ہے۔

یہ اسٹیل بریج اندرا پارک سے وی ایس ٹی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنائے گا۔اس سے عثمانیہ یونیورسٹی اور ہندی مہا ودیالیہ تک پہنچنے کے لیے سفر کا وقت کم ہوجائے گا۔

a3w
a3w