جرائم و حادثاتحیدرآباد

حیدرآباد میں دردناک حادثہ، درخت گرنے سے انفوسس کے سافٹ ویئر انجینئر کی موت (ویڈیو)

حیدرآباد کے ناگول میں افسوسناک واقعہ، گیس بک کروانے جارہے انفوسس ملازم پر اچانک سوکھا درخت گر پڑا، سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی موت۔

حیدرآباد۔ شہر کے ناگول علاقہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سڑک پر پیدل جارہے ایک سافٹ ویئر انجینئر پر اچانک درخت گر پڑا۔ اس حادثہ میں 29 سالہ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق متوفی کی شناخت سائی کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو ناگول کے سوما وینکٹیشورا کالونی میں واقع اندو ارنیا اپارٹمنٹ کا ساکن تھا۔ وہ گزشتہ پانچ سال سے انفوسس کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

بتایا گیا کہ چہارشنبہ کی شام سائی کمار گیس بک کروانے کے لیے اندو ارنیا سے گوریلی کی سمت پیدل جارہا تھا۔ اسی دوران کنٹلور ڈبل بیڈ روم مکانات کے قریب سڑک کے کنارے موجود ایک سوکھا درخت اچانک اس پر گر پڑا۔

https://twitter.com/muchatlu_/status/2123100662242451497

درخت کی زد میں آنے سے سائی کمار کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔