جرائم و حادثاتحیدرآباد
حیدرآباد میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے عثمانیہ یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق
حیدرآباد کے نلکنٹہ علاقے میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے عثمانیہ یونیورسٹی کی 21 سالہ انجینئرنگ طالبہ شیخ عائشہ جاں بحق ہوگئیں۔ وہ اسکوٹی پر کالج جارہی تھیں کہ گورنمنٹ فیور ہاسپٹل کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
حیدرآباد: شہر کے علاقہ نلاکنٹہ میں پیر کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں عثمانیہ یونیورسٹی کی 21 سالہ انجینئرنگ کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ آر ٹی سی بس نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں طالبہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت شیخ عائشہ کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ عثمانیہ یونیورسٹی میں مائننگ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق عائشہ اپنی اسکوٹی پر کالج جا رہی تھیں کہ نلاکنٹہ میں گورنمنٹ فیور ہاسپٹل کے قریب ایک آر ٹی سی بس نے ان کی دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں اور زیادہ خون بہنے کے باعث موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔
حادثے کے بعد عائشہ کی نعش کو مزید کارروائی کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔