حیدرآباد

دردناک ویڈیوز: حیدرآباد میں دیوالی کے پٹاخوں سے 32 افراد زخمی، 6 ہاسپٹل میں شریک، 2 کی حالت تشویشناک

حیدرآباد میں دیوالی کے دوران پٹاخے پھوڑنے کے مختلف واقعات میں 32 افراد آنکھوں کی چوٹوں کا شکار ہوگئے۔ سرورجنی دیوی آئی ہاسپٹل میں 6 مریض شریک ہیں، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: دیوالی کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں 32 افراد آنکھوں کی چوٹوں کا شکار ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے سرورجنی دیوی آئی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 6 مریضوں کو اسپتال میں شریک کرلیا گیا ہے، جبکہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، زخمیوں کو آنکھوں میں مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ اس دوران مجلس اتحاد المسلمین کے حلقہ اسمبلی نامپلی کے رکن اسمبلی ماجد حسین نے سرورجنی دیوی آئی ہاسپٹل کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کیں۔

ماجد حسین نے دیوالی کی تعطیل کے باوجود اپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ستائش کی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دیوالی کے تہوار کو محفوظ انداز میں منائیں اور پٹاخے پھوڑتے وقت تمام ضروری حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ خوشیوں کا یہ تہوار کسی حادثے کا سبب نہ بنے۔