حیدرآباد

حیدرآباد: بلدیہ کی قدیم عمارت اچانک گرپڑی،درزیوں کی دکانات منہدم

سکندرآباد میں بلدیہ کی قدیم عمارت کل شب اچانک گرپڑی۔یہ قدیم عمارت مونڈامارکٹ کے پیچھے تھی۔

حیدرآباد: سکندرآباد میں بلدیہ کی قدیم عمارت کل شب اچانک گرپڑی۔یہ قدیم عمارت مونڈامارکٹ کے پیچھے تھی۔

متعلقہ خبریں
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد میں ممبر سازی مہم مکمل، منڈل سطح کے انتخابات کا اعلان

اس عمارت میں درزیوں کی کئی دکانات تھیں جو کئی برسوں سے کرایہ سے مقیم تھے۔اس واقعہ میں دکانات میں رکھی سلائی مشینوں اوردیگر سامان کونقصان پہنچا۔

اس واقعہ کی اطلاع پرسابق وزیرو بی آرایس لیڈرٹی سرینواس یادو نے وہاں پہنچ کر دکانات کے کرایہ داروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جانی چاہیے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ذاتی طور پر ہر متاثرہ خاندان کو 20 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کریں گے۔