حیدرآباد

حیدرآباد; نئے سال کا جشن، فوڈپوائزنگ یا شراب کے اثر سے ایک شخص کی موت۔ 16 دیگر شدید بیمار

ضلع میڑچل کے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بھوانی نگر میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک انتہائی المناک واقعہ پیش آیا، جہاں فوڈپوائزنگ یا شراب کے مبینہ اثر سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور 16 دیگر شدید بیمار ہو گئے۔

حیدرآباد: شہریان حیدرآباد نے جہاں سال 2025 کو الوداع کہہ کر 2026 کا شاندار استقبال کیا، وہیں شہر کے چند مقامات پر خوشیاں غم میں بدل گئیں۔

متعلقہ خبریں
پرانی حویلی کے ایک رسٹورنٹ میں سمیت غذا سے 43 افراد متاثر، ایک کی حالت انتہائی نازک
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

ضلع میڑچل کے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بھوانی نگر میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک انتہائی المناک واقعہ پیش آیا، جہاں فوڈپوائزنگ یا شراب کے مبینہ اثر سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور 16 دیگر شدید بیمار ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق، بھوانی نگر میں 17 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے نئے سال کا جشن منانے کے لئے شراب اور بریانی کا اہتمام کیا تھا۔ جشن کے دوران کھانا کھانے اور شراب نوشی کے کچھ دیر بعد ہی تمام کی طبعیت بگڑنے لگی۔

اس واقعہ میں 53 سالہ پانڈو نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 16 افراد بے ہوش ہو گئے یا شدید علیل ہوگئے۔ متاثرین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


ڈاکٹروں کے مطابق کئی افراد کی حالت اب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ موت کی وجہ فوڈ پوائزننگ تھی یا ملاوٹ شدہ شراب۔