حیدرآباد

حیدرآباد: پولیس کی گھر گھرتلاشی مہم۔ایرپورٹ کے حدود میں شراب ضبط

شہرحیدرآباد کے عطاپور میں پولیس نے کل شب گھرگھرتلاشی مہم انجام دی۔اس مہم میں تقریبا 200ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔راجندرنگر زون ڈی سی پی سرینواس کی قیادت میں یہ مہم انجام دی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے عطاپور میں پولیس نے کل شب گھرگھرتلاشی مہم انجام دی۔اس مہم میں تقریبا 200ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔راجندرنگر زون ڈی سی پی سرینواس کی قیادت میں یہ مہم انجام دی گئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

مہم کے دوران ہر گھر کی تلاشی لی گئی۔ساتھ ہی گاڑیوں کے دستاویزات کی بھی جانچ کی گئی۔پولیس نے گانجہ اور دیگر منشیات کی سرگرمیوں میں ملوث گروہ پرنظررکھتے ہوئے یہ مہم انجام دی۔

پولیس نے کہاکہ عوام میں پولیس کے تعلق سے اعتماد میں اضافہ اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث افراد کو انتباہ دینے کیلئے یہ مہم انجام دی گئی جس پرعوام کا بہتر تعاون حاصل رہا۔

اس کے ساتھ ساتھ محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے لکھنوکے علاوہ شمالی ہند کی دیگر ریاستوں سے دسہرہ تہوار کے موقع پر غیرمجاز شراب کی تلنگانہ منتقلی کی اطلاع پر ایرپورٹ کے حدود کے علاقوں میں گاڑیوں کی تلاشی شمس آباد آبکاری یونٹ کی جانب سے کرتے ہوئے 135بوتلیں شراب کی ضبط کی گئیں۔

پولیس نے طیاروں کے ذریعہ شہرحیدرآباد آنے والے افرادسے خواہش کی کہ وہ اپنی ریاستوں سے تلنگانہ کو شراب نہ لائیں کیونکہ وہ شراب نان ڈیوٹی والی ہوتی ہے، ضرورت ہوتو یہاں کی دکانات سے شراب کو خریدلیں۔