حیدرآباد
حیدرآباد: مٹھائیوں کی دکانات پر چھاپے،مصنوعی رنگوں کے استعمال کاانکشاف
قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی دکانات کے مالکین کونوٹسیں جاری کی گئیں۔ان چھاپوں کے دوران بعض مٹھائی کی دکانات کے پروڈکٹس پر کسی قسم کے لیبل اور مدت کارآمد کی تکمیل کی تفصیلات نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔
حیدرآباد: فوڈسیفٹی عہدیداروں نے تیسرے دن بھی شہرحیدرآباد میں مٹھائی کی دکانات کے معائنے جاری رکھے۔
ذرائع کے مطابق ان عہدیداروں نے ان دکانات سے نمونے حاصل کئے اورمعائنہ کیلئے لیب کو بھیج دیا۔شہر میں 45مٹھائیوں کی دکانات کی تنقیح کی گئی۔ان چھاپوں کے دوران مٹھائیوں کی تیاری کیلئے مصنوعی رنگوں کے استعمال اور ناقص ماحول کا پتہ چلا۔
قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی دکانات کے مالکین کونوٹسیں جاری کی گئیں۔ان چھاپوں کے دوران بعض مٹھائی کی دکانات کے پروڈکٹس پر کسی قسم کے لیبل اور مدت کارآمد کی تکمیل کی تفصیلات نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔
مٹھائیوں کی تیاری کے مقامات پرمکھیوں اورمچھروں کی موجودگی کا پتہ چلا۔کئی دکانات پرحفظان صحت کے اصول بھی نظرانداز کئے گئے تھے۔نقلی تیل کے ذریعہ بھی کئی اشیا کی تیاری کا پتہ چلا۔