اسرائیل میں ہندوستانیوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ
اسرائیل کے جنوبی حصوں میں اچانک اور غیرمعمولی جنگ جیسی صورتِ حال کے مدنظر ہندوستانی سفارت خانہ نے ہفتہ کے دن تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سیفٹی پروٹوکول پر عمل کریں۔

تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی حصوں میں اچانک اور غیرمعمولی جنگ جیسی صورتِ حال کے مدنظر ہندوستانی سفارت خانہ نے ہفتہ کے دن تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سیفٹی پروٹوکول پر عمل کریں۔
سفارت خانہ نے اپنی اڈوائزری میں کہا کہ اسرائیل کی موجودہ صورتِ حال کے مدنظر تمام ہندوستانی شہریوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور مقامی حکام کے تجویز کردہ سیکوریٹی پروٹوکول پر عمل کریں۔
غیرضروری سفر نہ کریں اور ہمیشہ سیفٹی شیلٹرس کے قریب رہیں۔ اڈوائزری میں ایمرجنسی فون نمبر بھی دیئے گئے۔ اڈوائزری انگریزی‘ ہندی‘ مراٹھی‘ تلگو‘ ملیالم اور کنڑا زبانوں میں جاری کی گئی۔
تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانہ کی ویب سائٹ پر فراہم تفصیلات کے بموجب اسرائیل میں تقریباً 18 ہندوستانی شہری رہتے ہیں جن میں زیادہ تر اسرائیلی بوڑھوں کی خدمت کرنے والے ہیں۔
ہیرے کے تاجر‘ آئی ٹی پروفیشنلس اور طلبا بھی ہیں۔ اسرائیل میں تقریباً 85 ہزار ہندوستانی نژاد یہودی بستے ہیں۔