مشرق وسطیٰ

یمن کے صعدہ پر امریکی فضائی حملوں میں ایک ہلاک، چار زخمی

ڈاکٹروں نے حملے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد کو ابتدائی قرار دیا اور کہا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں مغربی شہر صعدہ کے علاقے حفسین میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر آگ بجھانے اور متاثرین کی تلاش کے لیے کام کر رہی ہیں۔

صنعاء: یمن کے شمالی شہر صعدہ میں ہفتہ کی دیر رات شمسی توانائی کے ایک اسٹور اور ایک مکان پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک


ڈاکٹروں نے حملے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد کو ابتدائی قرار دیا اور کہا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں مغربی شہر صعدہ کے علاقے حفسین میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر آگ بجھانے اور متاثرین کی تلاش کے لیے کام کر رہی ہیں۔


اس سے قبل ہفتے کے روز حوثی گروپ نے امریکی دعووں کی تردید کی تھی کہ بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں اس کے فوجی رہنماؤں کے اجلاس کو امریکی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔


حوثی گروپ کے المسیرہ ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی دعوؤں میں مذکورہ واقعے کو عید کی تعطیلات کے لیے ایک سماجی اجتماع قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمن میں تعطیلات کے دوران ایسے واقعات عام ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ 15 مارچ کو امریکی فوج نے یمن میں فضائی حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا تھا، جس کا مقصد حوثیوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، امریکی فوج نے کئی صوبوں میں حوثیوں کے فضائی دفاعی نظام، کمانڈ سینٹرز، قلعہ بند اڈوں اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد حملے کیے ہیں۔