حیدرآباد میں آر ٹی سی نے ٹکٹوں کے اجرا کے لیے ’واٹس ایپ چیٹ بوٹ‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی
اس فیچر کو پہلے تجرباتی پراجکیٹ کے طور پر ایئرپورٹ جانے والی پشپک بسوں میں آزماتے ہوئے اس کی جانچ کی جایے گی ۔ کامیاب ہونے پر یہ سہولت پہلے گروڈا پلس، راجدھانی اور لگژری سوپر کلاس جیسی ہائی اینڈ بسوں اور پھر دیگر تمام بسوں میں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ آر ٹی سی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آئندہ ایک ماہ میں دستیاب کرایا جائے گا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں آر ٹی سی نے انٹیلیجنٹ ٹکّٹنگ مشین (آئی ٹی ایم ایس) کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی شروعات کے بعد اب ٹکٹوں کے اجرا کے لیے ’واٹس ایپ چیٹ بوٹ‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
اس فیچر کو پہلے تجرباتی پراجکیٹ کے طور پر ایئرپورٹ جانے والی پشپک بسوں میں آزماتے ہوئے اس کی جانچ کی جایے گی ۔ کامیاب ہونے پر یہ سہولت پہلے گروڈا پلس، راجدھانی اور لگژری سوپر کلاس جیسی ہائی اینڈ بسوں اور پھر دیگر تمام بسوں میں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ آر ٹی سی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آئندہ ایک ماہ میں دستیاب کرایا جائے گا۔
تجرباتی پروجیکٹ کے تحت میاں پور اور کنٹونمنٹ ڈپو سے شمس آباد ایرپورٹ تک روزانہ چلنے والی 60 پشپک بسوں میں اس سہولت کو شامل کیا جائے گا جن میں یومیہ تقریباً 15 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔ آر ٹی سی کو امید ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ لوگ اس فیچر کا فائدہ اٹھائیں گے۔
اس کے لیے ایک خصوصی واٹس ایپ نمبر جاری کیا جائے گا۔ مسافر اسی نمبر پر ٹکٹ بکنگ، منسوخی اور بس ٹریکنگ جیسی سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔ جب صارف اس نمبر پر کوئی پیغام بھیجے گا تو ایک خودکار چیٹ بوٹ خدمات کی فہرست ارسال کرے گا۔
اس میں سے ’بک ٹکٹ‘ کا آپشن منتخب کرنے کے بعد مسافر کو اپنی روانگی، منزل، تاریخ اور دیگر تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔ اس کے بعد دستیاب بسوں کی فہرست، وقت اور کرایہ دکھایا جائے گا جس میں سے پسندیدہ بس اور سیٹ کا انتخاب کر کے ادائیگی (یو پی آئی، کارڈ یا دیگر آن لائن طریقوں سے) مکمل کرنی ہوگی۔ ٹکٹ کی تفصیلات واٹس ایپ پر ہی دستیاب ہوں گی۔
یہ خدمات تلگو اور انگریزی دونوں زبانوں میں فراہم کی جائیں گی اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں رابطے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔