حیدرآباد

رشوت طلب کرنے پر اسسٹنٹ انجینئر گرفتار

اے سی بی کے عہدیداروں کی تین ٹیموں نے ایک ساتھ یہ کارروائی کی۔ اے سی بی کے ڈی ایس پی سوریہ نارائنا نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حیدرآباد: اے سی بی کے عہدیداروں نے ایک اسسٹنٹ انجینئر کو گرفتار کیا جس نے دیہی واٹر سپلائی محکمہ میں کئے گئے کاموں کے بلوں کی منظوری کے لئے کنٹراکٹرسے رشوت طلب کی تھی۔ تلنگانہ کے کھمم ضلع کے تھیرومالیا پالم منڈل کے تین دیہاتوں میں ایک پرائیویٹ کنٹراکٹر جی راجہ نے 14 لاکھ روپئے مالیت کے کام کیے ہیں۔

دیہی سربراہی آب کے محکمہ کے اے ای لوناوت چندور نے بلز کی منظوری کیلئے70ہزارروپئے کی رشوت طلب کی جس پر شکایت کنندہ کنٹراکٹر اے سی بی سے رجوع ہوا۔

 اے سی بی کے عہدیداروں کی تین ٹیموں نے ایک ساتھ یہ کارروائی کی۔ اے سی بی کے ڈی ایس پی سوریہ نارائنا نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اے سی بی کے صدردفتر سے ملی ہدایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ای ای کے دفتر کے ریکارڈس کو بھی ضبط کیاگیا ہے۔