حیدرآباد

حیدرآباد میں مسلسل دوسرے دن آئی ٹی کے چھاپے

آئی ٹی عہدیداروں نے مالیاتی ریکارڈس کا معائنہ کیا تاکہ ایسے لین دین کا پتہ چلایاجائے جن کے بارے میں انکشاف نہیں کیاگیا۔

حیدرآباد: دوسرے مسلسل دن حیدرآباد میں انکم ٹیکس (آئی ٹی) کے عہدیداروں کی مختلف ٹیموں نے بڑے پیمانہ پر چھاپے مارے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

ان میں مشہور فلم پروڈکشن ہاؤسز جیسے سری وینکٹیشورا کریئیشنس، مائتری مووی میکرس اور مینگو میڈیا تھے۔

ان چھاپوں کا مقصد بڑی فلموں کے بجٹ کے دستاویزات کی جانچ کے ذریعہ آمدنی کی تصدیق کرنا تھا، پشپا 2 جیسے ہائی پروفائل پروجیکٹ پران چھاپوں کے دوران توجہ مرکوزکی گئی۔

آئی ٹی عہدیداروں نے مالیاتی ریکارڈس کا معائنہ کیا تاکہ ایسے لین دین کا پتہ چلایاجائے جن کے بارے میں انکشاف نہیں کیاگیا۔

اس کارروائی کا ایک اور مقصد ممکنہ ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف کرنا بھی تھا۔ پہلے دن، آئی ٹی عہدیداروں نے پروڈیوسر دل راجو کی بیوی تیجسونی سے پوچھ گچھ کی اور خاندان کے بینک لاکرس کی جانچ کی۔

آج پروڈکشن ہاؤس سے متعلق اضافی دستاویزات اور مالیاتی ریکارڈس کا جائزہ لیا گیا۔بتایاجاتا ہے کہ پروڈیوسر دل راجو کو مزید پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا جا سکتا ہے۔