حیدرآباد

حیدرآباد: دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلانے کے دوران کئی افراد کی آنکھیں متاثر

دیوالی تہوار کے موقع پرپٹاخے جلانے کے دوران حیدرآباد میں کئی افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں جس کے بعد پیر کی رات سے شہر کے سروجنی دیوی آئی اسپتال میں بڑی تعداد میں متاثرین کو داخل کیا گیا۔

حیدرآباد: دیوالی تہوار کے موقع پرپٹاخے جلانے کے دوران حیدرآباد میں کئی افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں جس کے بعد پیر کی رات سے شہر کے سروجنی دیوی آئی اسپتال میں بڑی تعداد میں متاثرین کو داخل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

اطلاعات کے مطابق اب بھی کئی افرادعلاج کے لئے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ رات سے اب تک تقریباً 47 افراد اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں پٹاخے ہاتھوں میں پھٹنے اور آنکھوں کے متاثر ہونے کے واقعات پیش آئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرین کو فوری طور پر علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور مزید مریض آنے کی صورت میں بھی مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب پٹاخوں سے زخمی ہونے والے کئی افراد نجی آنکھوں کے اسپتالوں سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔

ہر سال دیوالی کے موقع پر ایسے واقعات کا اعادہ ہوتا ہے۔ ماہرین صحت اور حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پٹاخے چلاتے وقت خصوصی احتیاط برتیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔