حیدرآباد

حیدرآباد میں فلم پروڈیوسروں اور پروڈکشن کمپنیوں پر انکم ٹیکس حکام کے پانچ روزہ چھاپے ختم

عہدیدار پہلے ان کے گھر گئے اور تلاشی لی۔ معلوم ہوا کہ پچھلے دو سالوں میں کمائے گئے منافع پر ادا کئے گئے ٹیکس میں فرق تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں فلم پروڈیوسروں اور پروڈکشن کمپنیوں پر انکم ٹیکس حکام کے پانچ روزہ چھاپے ہفتہ کی صبح ختم ہوگئے۔ یہ چھاپے منگل کوسرچ وارنٹ کے ساتھ شروع ہوئے تھے ۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

ان چھاپوں کے دوران آئی ٹی حکام نے کئی فلم پروڈیوسروں اور پروڈکشن کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے اہم دستاویزات کو ضبط کرلیا۔

عہدیداروں نے فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین اور پروڈیوسر دل راجو، پشپا۔2 کے ڈائریکٹر سوکمار اور پروڈیوسر این سریدھر کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی۔ کئی پروڈکشن کمپنیوں کے دفاتر کی بھی تلاشی لی گئی۔

جمعہ کوتقریبا مکانات کی تلاشی مکمل ہوگئی، ہفتہ کی صبح تک بعض مزید گھروں میں چھاپے مارے گئے۔ ایف ڈی سی کے چیئرمین اور پروڈیوسر دل راجو کے گھر کی تلاشی جمعہ کو ختم ہوئی۔

عہدیدار پہلے ان کے گھر گئے اور تلاشی لی۔ معلوم ہوا کہ پچھلے دو سالوں میں کمائے گئے منافع پر ادا کئے گئے ٹیکس میں فرق تھا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے فلموں وی آر کمنگ ٹو سنکرانتی، ڈاکو مہاراج، اور گیم چینجر سے متعلق منافع کے بارے میں استفسارات کئے۔

بعد ازاں کئی اہم دستاویزات کو ضبط کر لیا گیا۔پانچ دنوں کے دوران 55 عہدیداروں کی ٹیموں نے 18 مقامات پر تلاشی لی۔