حیدرآباد
حیدرآباد: مادھا پور میں فٹ پاتھس سے غیر مجازقبضوں کوبرخواست کردیاگیا
سڑک کے کنارے واقع دکانداروں نے مادھا پور مائنڈ اسپیس کی طرف جانے والی اہم سڑکوں کے دونوں جانب فٹ پاتھس پر قبضہ کرکے دکانیں اور فوڈ کورٹس لگا رکھے تھے۔
حیدرآباد: یدرآباد کے مادھا پور میں فٹ پاتھس سے غیر مجازقبضوں کوبرخواست کردیاگیا۔
سڑک کے کنارے واقع دکانداروں نے مادھا پور مائنڈ اسپیس کی طرف جانے والی اہم سڑکوں کے دونوں جانب فٹ پاتھس پر قبضہ کرکے دکانیں اور فوڈ کورٹس لگا رکھے تھے۔
پولیس نے محسوس کیا کہ یہ غیرمجاز قبضے روزانہ ٹریفک جام کا سبب بن رہے تھے جس سے مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
بالآخر، ٹی ایس آئی آئی سی کے عہدیداروں نے مادھا پور پولیس کے ساتھ مل کر ان غیر مجازقبضوں کو برخواست کردیا۔