شاہجہاں کا 368 واں عرس تاج محل میں 3 دن داخلہ مفت
سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) آگرہ سرکل راج کمار پٹیل نے بتایا کہ 17‘ 18 اور 19 فروری کو عرس کے مدنظر تاج محل میں سیاحوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ 17 اور 18 فروری کو 2 بجے دن تا غروب ِ آفتاب اور 19 فروری کو طلوع ِ آفتاب تا غروب آفتاب داخلہ مفت ہوگا۔

آگرہ(یوپی): مغل شہنشاہ شاہجہاں کا 368 واں عرس منانے آگرہ کے تاج محل میں 17 فروری سے 3 دن کے لئے داخلہ مفت ہوگا۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ چادرپوشی‘ صندل‘ غسل اور قل کا اہتمام کیا جائے گا۔
سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) آگرہ سرکل راج کمار پٹیل نے بتایا کہ 17‘ 18 اور 19 فروری کو عرس کے مدنظر تاج محل میں سیاحوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ 17 اور 18 فروری کو 2 بجے دن تا غروب ِ آفتاب اور 19 فروری کو طلوع ِ آفتاب تا غروب آفتاب داخلہ مفت ہوگا۔
ٹورسٹ گائیڈس اسوسی ایشن کے صدر شمس الدین خان نے بتایا کہ عرس کے آخری دن 1880 میٹر طویل چادر پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چادرپوشی میں سبھی مذاہب کے ماننے والے حصہ لیتے ہیں۔
آگرہ کی ایک شہری آرتی رانا نے بتایا کہ 3 دن مغل شہنشاہ اور ان کی بیگم ممتاز محل کی یاد میں قوالی ہوتی ہے۔ سیاحوں کو تہہ خانہ میں شاہجہاں اور ممتاز محل کی قبر تک جانے کا موقع ملتا ہے۔ تہہ خانہ عام طورپر بند رہتا ہے۔