حیدرآباد

حیدرآباد: نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا یہ قتل تونہیں ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ جیڈی مٹلہ میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر زخم کے نشان تھے۔

متعلقہ خبریں
گاندھی اسپتال میں مریض کی خودکشی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا یہ قتل تونہیں ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 30سال بتائی جاتی ہے، اس لاش کو سڑک سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں نے دیکھا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس سراغ رساں ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ جیڈی مٹلہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس،جنسی زیادتی، قتل یا خودکشی سمیت تمام ممکنہ زاویوں سے جانچ کر رہی ہے۔

لاش کو گاندھی اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا۔