تلنگانہ

چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج راجیو راہداری پر ایلی ویٹیڈکاریڈور کی تعمیر کے لیے بھومی پوجا کی۔ چیف منسٹر نے سکندرآباد (الوال) ٹمس کے قریب ایلی ویٹیڈ کاریڈور کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج راجیو راہداری پر ایلی ویٹیڈکاریڈور کی تعمیر کے لیے بھومی پوجا کی۔ چیف منسٹر نے سکندرآباد (الوال) ٹمس کے قریب ایلی ویٹیڈ کاریڈور کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع
سرکاری نظریات سے متاثر بی آر ایس ارکان مقننہ کانگریس میں شامل : ریونت ریڈی
جاریہ ماہ کی 27تاریخ سے مزید2ضمانتوں پر عمل آوری۔ ریونت ریڈی کا اعلان
آئندہ ہفتہ500روپے میں گیس سلنڈر اور مفت برقی سربراہی اسکیمات متعارف کرانے پر غور

راجیو راہداری پر 6 لین کے ساتھ 11 کلومیٹر طویل ایلی ویٹیڈکاریڈور تعمیر کیا جائے گا جس پر 2,232 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

کاریڈور مکمل ہوجانے کے بعد میڑچل حیدرآباد سے سدی پیٹ، کریم نگر، عادل آباد اور نظام آباد جانا آسان ہوجائے گا۔ کاریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا اس ایلی ویٹیڈ کاریڈور کی تکمیل کے بعد اس علاقہ کی مزید ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا سابق حکومت نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے اس منصوبے کوبرف دان کی نذر کر دیا تھا، تاہم کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کہ بعد ہم نے مرکزی حکومت سے بات کی اور مسئلہ کا حل دریافت کیا، چیف منسٹر نے کہا ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو اس پروجیکٹ کی ضرورت اور اس کی اہمیت کو سمجھایا۔

ریونت ریڈی نے سابق بی آر یس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا اراضی کی الاٹمنٹ میں تاخیر کی گئی اور چندرائن گٹہ ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کی اراضی کی لیز کی تجدید نہیں کی گئی تاہم ہمارے اقتدار میں آنے کے بعد فوری طور پر حکام کے ساتھ اس مسلہ کا جائزہ لیا اور زمین کو محکمہ دفاع کو سونپ دیا۔

انہوں نے کہاایلی ویٹیڈ کاریڈور مکمل ہو نے سے علاقہ میڑچل کی تیز رفتار ترقی ممکن ہو گی۔ چیف منسٹر نے کہا ریاستی حکومت نے مرکز کے ساتھ تعاون کیا، مرکز نے ریاست کے ساتھ تعاون کیا۔

ہم لو اور دو کے نظریہ پر کام کر رہے ہیں جبکہ عوام دس سالوں سے بی آر ایس کی گمراہ کن پالیسیوں کی سزا بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا شمالی تلنگانہ کی ترقی کے لئے ایلی ویٹیڈ کاریڈور بہت بڑا گیم چینجر ثابت ہوگا اور یہ عوام کی ضروریات کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے، ہمارا مقصد اس سے کوئی سیاست فائدہ اٹھانا یا سیاست کرنا نہیں ہے۔

چیف منسٹر نے سوال کیا کہ کیا بی آر ایس کے دس سالہ دور حکومت میں حیدرآباد میں کوئی مستقل ترقی ہوئی ہے؟ انہوں نے کہا اس شہر میں اگر کوئی ترقی ہوئی ہے تو وہ صرف کانگریس کے دور حکومت میں ہوئی ہے، بی آر ایس کے پچھلے دس سال کے دور میں سوائے گانجہ، منشیات اور پب کے سوا کچھ نہیں آیا، یہ کاریڈور شمالی تلنگانہ کی ترقی کا گیٹ وئے ہے۔

بی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی راما راو کا کہنا ہے کہ ہماری جدوجہد کامیاب رہی ہے جبکہ ہم نے جد و جہد کرتے ہوئے اجازت حاصل کی اور وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ کامیابی ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ چیف منسٹر نے کہا میں اس پلاٹ فام پر کے ٹی آر کو مشورہ دے رہا ہوں کہ وہ حیدرآباد شہر کی ترقی پر اندرا پارک پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کریں۔

ایک دوسری تقریب جو آرمی کالج آف ڈینٹل سائنسس سکندرآباد میں منعقد ہوئی سے خطاب کرتے ہوے چیف منسٹر نے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن آپ کو یہاں تک لائی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا آج سے آپ ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں میری آپ سے خواہش ہے کہ اپنی کامیابی پر لطف اندوز ہوں لیکن اپنی ذمہ داری کو کبھی نہ بھولیں۔

آپ جو کام کریں گے وہ نہ صرف آپ کو اور آپ کے خاندان کے لیے بلکہ آپ کے کالج کے لیے بھی پہچان لائے گا۔ ہمارے فوجیوں کے بچوں کی خدمت کرنے والے اے سی ڈی یس ہماری فوج اور ملک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ تمام تلنگانہ اے سی ڈی یس کے لیے میری دلی خواہش ہے کہ وہ مزید ترقی کی بلندیوں پر پہنچیں گے۔

a3w
a3w