حیدرآباد: اروشی رؤٹیلا شوٹنگ کے دوران زخمی، دواخانہ میں شریک
بالی ووڈ کی حسین و جمیل اداکارہ اروشی رؤٹیلا حیدرآباد کے ایک دواخانہ میں شریک کردی گئی ہیں کیونکہ وہ یہاں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوان حادثاتی طور پر زخمی ہوگئیں۔
حیدرآباد: بالی ووڈ کی حسین و جمیل اداکارہ اروشی رؤٹیلا حیدرآباد کے ایک دواخانہ میں شریک کردی گئی ہیں کیونکہ وہ یہاں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوان حادثاتی طور پر زخمی ہوگئیں۔
اداکارہ کو ان کی اگلی فلم NBK 109 کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی۔ اروشی ایک ہائی آکٹین ایکشن سیکوئنس کی شوٹنگ کر رہی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی کی ٹیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو "خوفناک فریکچر” کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حیدرآباد کے ایک دواخانہ میں ان کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔
NBK 109 میں ننداموری بالاکرشنا اور بابی دیول بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اروشی، حیدرآباد میں فلم کے تیسرے مرحلے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
NBK 109 نومبر 2023 میں فلور پر گئی تھی۔ فلم میں پرکاش راج اور دل خیر سلمان بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔
NBK 109 کو ناگا ومسی ایس اور سائی سوجنیا اپنے بینرز ستارہ انٹرٹینمنٹس اور فارچیون فور سنیما کے تحت بنا رہے ہیں۔ سریکارا اسٹوڈیو فلم پیش کرے گا۔ تھمن ایس کو میوزک کمپوزیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
NBK 109 کو بوبی کولی نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ میکرز نے گزشتہ ماہ ننداموری بالاکرشنا کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا تھا۔