حیدرآباد

حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

حیدرآباد جو ملک کے میٹرو پولیٹن شہروں میں سے ایک ہے، اے پی تنظیم جدید ایکٹ بابتہ2014 کے تحت آج اتوار کے روز سے دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا۔

حیدرآباد: حیدرآباد جو ملک کے میٹرو پولیٹن شہروں میں سے ایک ہے، اے پی تنظیم جدید ایکٹ بابتہ2014 کے تحت آج اتوار کے روز سے دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو

2جون کے آغاز کے ساتھ سے ہی حیدرآباد صرف تلنگانہ کا صدر مقام رہے گا۔ 2014میں متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد حیدرآباد کو 10سال تک تلگوکی دونوں ریاستوں کا مشترکہ صدر مقام بنایا گیا تھا۔

2جون 2014کو تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے دن (2 جون) سے حیدرآباد کو10سال تک آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا مشترکہ صدر مقام بنایا گیا تھا اور اس کی مدت 10 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔

اے پی تنظیم جدید ایکٹ میں یہ بات کہی گئی۔ ایکٹ کی ذیلی شق(1) میں اس بات کا واضح طور پر تذکرہ کیا گیا کہ 10سال کی مدت گزر نے کے بعد حیدرآباد صرف تلنگانہ کا صدر مقام رہے گا جبکہ اے پی کیلئے نیا دارالحکومت بنے گا۔

گزشتہ ماہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ 2 جون کے بعد حیدرآباد میں آندھرا پردیش کو تفویض کردہ عمارتوں بشمول لیک ویو گیسٹ ہاوز کو تحویل میں لے لیں۔

a3w
a3w