حیدرآباد

حیدرآباد: مندر میں خاتون کا پرس چوری، اے ٹی ایم کارڈ سے 40,000 نکال لیے گئے

گھر پہنچنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ہینڈ بیگ سے پرس غائب ہے۔ اسی وقت ان کے موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ان کے بینک کھاتے سے 40,000 کی رقم نکالی جا چکی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع مندر کی درشن کے لیے آئی خاتون کا پرس چوری کرلیاگیا۔ نامعلوم چوروں نے اس کے پرس سے اے ٹی ایم کارڈ چرا کر اس کے بینک کھاتے سے 40,000 نقد رقم نکال لی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب


خاتون، جو ڈنڈیگل کی رہنے والی ہے، جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 پر واقع پددما مندر میں پوجا کے لیے آئی تھیں۔ بعد ازاں وہ بس کے ذریعہ اپنے گھر روانہ ہوئی۔

گھر پہنچنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ہینڈ بیگ سے پرس غائب ہے۔ اسی وقت ان کے موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ان کے بینک کھاتے سے 40,000 کی رقم نکالی جا چکی ہے۔


متاثرہ خاتون نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔ پولیس نے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ چوروں کی شناخت کی جا سکے۔