یوروپ
ترک صدر رجب طیب اردغان کی حلف برداری
69 سالہ رجب طیب اردغان نے گزشتہ ماہ صدارتی الیکشن جیتا تھا۔ ترکی‘ ناٹو کا اہم ملک ہے اور یہ براعظم یوروپ اور ایشیا میں بٹا ہوا ہے۔ اردغان نے پارلیمنٹ اجلاس میں حلف لیا۔
انقرہ: ترکی میں عرصہ سے برسراقتدار قائد رجب طیب اردغان نے ہفتہ کے دن عہدہ کا حلف لیا۔ یہ ان کی تیسری صدارتی میعاد ہے۔ اس سے قبل وہ 3مرتبہ اپنے ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
69 سالہ رجب طیب اردغان نے گزشتہ ماہ صدارتی الیکشن جیتا تھا۔ ترکی‘ ناٹو کا اہم ملک ہے اور یہ براعظم یوروپ اور ایشیا میں بٹا ہوا ہے۔ اردغان نے پارلیمنٹ اجلاس میں حلف لیا۔
انہوں نے اپنی تقریب ِ حلف برداری سے قبل جس میں کئی بیرونی شخصیتوں کی شرکت متوقع ہے‘پارلیمنٹ میں حلف لیا۔ دیکھنا ہے کہ وہ اپنی نئی کابینہ میں کس کس کو شامل کرتے ہیں۔
آیا وہ فرسودہ معاشی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہیں یا مزید سہولت بخش اقدامات کرتے ہیں۔ ترکی میں اخراجات ِ زندگی کافی بڑھ گئے ہیں۔