سپریم کورٹ کا فیصلہ دہلی کی ترقی کو تیز کرے گا: اروند کجریوال
کیجریوال نے آج دہلی حکومت بمقابلہ مرکز پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹویٹ کیاکہ "دہلی کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے میرے دل کی گہرائیوں سے سپریم کورٹ کا شکریہ۔ اس فیصلے سے دہلی کی ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی۔ جمہوریت کی جیت ہوئی۔‘‘
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی ۔
کیجریوال نے آج دہلی حکومت بمقابلہ مرکز پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹویٹ کیاکہ "دہلی کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے میرے دل کی گہرائیوں سے سپریم کورٹ کا شکریہ۔ اس فیصلے سے دہلی کی ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی۔ جمہوریت کی جیت ہوئی۔‘‘
کابینی وزیر گوپال رائے نے کہاکہ ’’ستیہ میو جیتے! مبارک ہو دہلی، برسوں کی جدوجہد کے بعد سپریم کورٹ نے کیجریوال حکومت کو اس کے حقوق دلائے ہیں۔ آخر عوام جیت گئے، جمہوریت جیت گئی۔‘‘
دوسری طرف دہلی کے وزیر تعلیم آتشی نے اسے سچائی کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ‘ستیہ میو جیتے! برسوں کی لڑائی کے بعد سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال حکومت کو اس کا حق دیا ہے۔ اب دہلی کے لوگوں کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا۔ یہ تاریخی فیصلہ دہلی کے عوام کی جیت ہے۔ اب دہلی دوگنی رفتار سے ترقی کرے گا۔ سب کو مبارک ہو!”
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی بنچ نے قومی دارالحکومت میں انتظامی خدمات کے کنٹرول کو لے کر مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان جاری تنازعہ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ افسران کی تعیناتی اور تبادلے کا حق دہلی حکومت کے پاس ہوگا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کے کاموں میں لیفٹیننٹ گورنر کو منتخب حکومت کے مشورے پر کام کرنا پڑے گا۔