حیدرآباد

حیدرآباد:500روپئے میں گیس سلنڈر،کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے ایل پی جی سنٹرس پر خواتین کی قطاریں

حیدرآباد میں ایل پی جی سنٹرس پر خواتین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے جو کانگریس حکومت کی جانب سے 500روپئے میں گیس سلنڈرس کی فراہمی کے وعدہ کے بعد اپنا کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے گیس ایجنسیز پہنچ رہی ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایل پی جی سنٹرس پر خواتین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے جو کانگریس حکومت کی جانب سے 500روپئے میں گیس سلنڈرس کی فراہمی کے وعدہ کے بعد اپنا کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے گیس ایجنسیز پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
نکاح کے مسنون طریقے پر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

کانگریس نے جو 6 ضمانتوں کا تلنگانہ کے عوام سے وعدہ کیاتھا، ان میں گھریلوپکوان گیس سلنڈر کی 500روپئے میں فراہمی بھی شامل ہے تاہم اس کے لئے گھریلوپکوان گیس صارفین کو ایجنسیز کے پاس کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانا ہوگا۔

پرانا شہرکے ساتھ ساتھ مشیرآباد، ٹولی چوکی، الوال اور صنعت نگر کے بشمول کئی علاقوں میں خواتین گیس ایجنسیوں کے سامنے قطاروں میں نظر آرہی ہیں۔

کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 31دسمبر آخری تاریخ دی گئی ہے۔ کانگریس حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اگلے 100 دنوں میں دی گئی 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنائے گی۔