تلنگانہ

حیدرآباد:پرجادربار میں عوام کا ہجوم

عوامی مسائل کے حل کیلئے نئی تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ پرجا دربار میں پیر کے دن بھی عوام کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔

حیدرآباد: عوامی مسائل کے حل کیلئے نئی تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ پرجا دربار میں پیر کے دن بھی عوام کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
خواتین میں دینی فکر وشعورکی بیدار ی میں محترمہ شیما نظیر کا نمایاں مقام: محترمہ ناہید طاہر کا خراج عقیدت
پرجا دربار صرف پروپگنڈہ: خاتون کو لڑکی کی تعلیم کیلئے ایک لاکھ کا چیک حوالے
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں
ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا نشہ، فضول خرچی، اور وقف ایکٹ کے خلاف عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز
جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا مطالبہ: اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے

یہ پرجادربار، پرجابھون میں ہورہا ہے۔مختلف محکمہ جات کے عہدیدار عوام سے ان کے مسائل کے سلسلہ میں درخواستیں وصول کررہے ہیں۔

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول ریاست کے بیشتر اضلاع سے اپنی شکایات کے ساتھ اس پرجا دربار سے رجوع ہونے والے افراد کیلئے پرجا بھون میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

جا بھون میں دھوپ سے راحت کے لیے خیمے، معذوروں کے لیے ٹرائی سائیکل اور پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

a3w
a3w