حیدرآباد

حیدرآباد: زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے مزدور ہلاک

پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت 55سالہ چنیا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ دیگر مزدوروں کے ساتھ تعمیراتی مقام پر کام کر رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کی تعمیر کا کام حال ہی میں شروع کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے پیٹ بشیرآباد کے دولا پلی علاقہ میں جمعہ کی شب ایک زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارت کی دیوار گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت 55سالہ چنیا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ دیگر مزدوروں کے ساتھ تعمیراتی مقام پر کام کر رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کی تعمیر کا کام حال ہی میں شروع کیا گیا تھا۔

چنیا ایک نئی تعمیر شدہ کمپاؤنڈ وال کے قریب کام کر رہا تھا کہ اچانک دیوار منہدم ہوگئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اُس کے ساتھی مزدوروں نے اُسے بچانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔