مہاراشٹرا

اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی کو سپریم کورٹ کی آخری مہلت

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی اس بات کا نوٹ لیا کہ وہ دسہرہ کی چھٹیوں میں اسپیکر سے شخصی طورپر بات چیت کریں گے اور بتائیں گے کہ طریقہ کار کیا ہوگا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی راہول نارویکر کو آخری موقع دیا کہ وہ شیوسینا کے دو گروپس نے ایک دوسرے کے ارکان ِ اسمبلی کو نااہل قراردینے کی جو درخواستیں داخل کی ہیں ان کا جلد تصفیہ کریں۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
بنگلہ دیش، طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

عدالت نے کہا کہ ان درخواستوں کی جلد سے جلد یکسوئی کی جانی چاہئے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی اس بات کا نوٹ لیا کہ وہ دسہرہ کی چھٹیوں میں اسپیکر سے شخصی طورپر بات چیت کریں گے اور بتائیں گے کہ طریقہ ئ کار کیا ہوگا۔ بنچ نے کہا کہ ہم ٹائم شیڈول سے مطمئن نہیں ہیں۔

 سپریم کورٹ نے قبل ازیں اسپیکر پر جم کر تنقید کی تھی کہ وہ ان درخواستوں کی یکسوئی میں تاخیر کررہے ہیں۔ 18 ستمبر کو سپریم کورٹ نے اسپیکر سے کہا تھا کہ وہ بتائیں کہ کتنے وقت میں درخواستوں کی یکسوئی کریں گے۔