حیدرآباد کا فینانشیل ڈسٹرکٹ — شہر کے اندر ایک نیا شہر، کرایوں میں زبردست اضافہ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند
اگلے دو سے تین برسوں میں اس علاقے میں 90 سے 100 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی میٹرو فیز II، ایئرپورٹ سے بہتر ORR کنیکٹیویٹی، عالمی معیار کے اسکولز، اسپتال اور لائف اسٹائل حب اس ترقی کو سہارا دے رہے ہیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد کا فائنینشل ڈسٹرکٹ تیزی سے صرف ایک بزنس حب سے زیادہ بن رہا ہے۔ یہ اب ایک مکمل “شہر کے اندر شہر” کے طور پر اُبھر رہا ہے، جہاں روزگار، رہائش، تعلیم، صحت اور طرزِ زندگی سب ایک ہی جگہ پر یکجا ہیں۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024–25 میں 3 بی ایچ کے کرایوں میں 25.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رینٹل ییلڈز 4 سے 6 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ شہر کی عام اوسط 2 سے 3 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ اضافہ محض speculative نہیں بلکہ حقیقی مانگ کا نتیجہ ہے، جسے عالمی کمپنیوں اور جی سی سیز میں کام کرنے والے مڈ اور سینئر پروفیشنلز نے بڑھایا ہے۔
کارپوریٹ سطح پر بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ گوگل کا 3.3 ملین اسکوائر فٹ پر محیط نیا کیمپس تقریباً 26 ہزار ملازمین کو جگہ فراہم کرے گا۔ مائیکروسافٹ، ایمیزون، ایپل اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیاں بھی اپنی توسیع جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2025 کی پہلی ششماہی میں بھارت کی کل ٹیک لیزنگ کا 21 فیصد حصہ حیدرآباد میں ریکارڈ ہوا، جس میں زیادہ تر حصہ فائنینشل ڈسٹرکٹ کا رہا۔
اگلے دو سے تین برسوں میں اس علاقے میں 90 سے 100 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی میٹرو فیز II، ایئرپورٹ سے بہتر ORR کنیکٹیویٹی، عالمی معیار کے اسکولز، اسپتال اور لائف اسٹائل حب اس ترقی کو سہارا دے رہے ہیں۔
فائنینشل ڈسٹرکٹ کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا "واک ٹو ورک ماڈل” ہے، جہاں رہائشی اور کمرشل اسپیس قریب قریب موجود ہیں۔ اس سے ملازمین کو خاندانی وقت ملتا ہے اور کمپنیوں کے لیے اسٹاف برقرار رکھنا آسان ہوتا ہے۔ یہ ماڈل عالمی شہروں جیسے ٹوکیو اور سنگاپور کے جدید اربن حب سے مماثلت رکھتا ہے۔
سرمایہ کاروں کے لیے بھی یہ علاقہ سنہری موقع ثابت ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 1,700 اسکوائر فٹ اور 2,000 اسکوائر فٹ کے 3 بی ایچ کے فلیٹس تقریباً ایک ہی جیسا کرایہ دیتے ہیں، لیکن چھوٹے یونٹ پر سرمایہ کم لگتا ہے اور واپسی (ROI) زیادہ ملتی ہے۔
اے ایس بی ایل (ASBL) کے فاؤنڈر اور سی ای او اجیتیش کورپولو نے پریس کانفرنس میں کہا:
“فائنینشل ڈسٹرکٹ اب محض ایک آفس کوریڈور نہیں رہا، یہ حیدرآباد کا سب سے مکمل شہری ماڈل ہے۔ یہاں روزگار، سہولتیں اور طرزِ زندگی سب کچھ ایک ساتھ موجود ہیں۔ یہ صرف قلیل مدتی فائدہ نہیں بلکہ طویل مدتی قدر ہے۔”
پریس کانفرنس کا اختتام میڈیا کے سوال و جواب کے سیشن پر ہوا، جہاں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے مربوط شہری ماڈلز ہی بھارت کے اگلے ترقیاتی دور کی بنیاد ثابت ہوں گے۔