جرائم و حادثات

دل کادورہ پڑنے سے طالب علم کی موت

دل کا دورہ پڑنے سے طالب علم کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے کونڈا پور قبائلی گروکل اسکول میں پیش آیا۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے طالب علم کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے کونڈا پور قبائلی گروکل اسکول میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

اس طالب علم جس کی شناخت دسویں جماعت میں زیرتعلیم سری کانت کے طورپر کی گئی ہے، صبح ہاسٹل میں ناشتہ کرنے کے بعد اچانک گر گیا۔

مقامی دھنواڈا پرائمری ہیلت سنٹر میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم اس کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹرس کی ہدایت کے مطابق اسے نارائن پیٹ ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔

سی پی آر کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ طالب علم پہلے ہی مر چکا ہے۔

a3w
a3w