حیدرآباد
حائیڈرا کو فوری معلومات فراہم کرنے والی ٹکنالوجی کی ضرورت: کمشنر حائیڈرا
کمشنر حائیڈرا اے وی رنگاناتھ نے آج کہاکہ ایسی ٹکنالوجی تیار کی جانی چاہئے کہ حادثہ کے فوری چند سکینڈ میں معلومات، حائیڈرا تک پہونچ جانا چاہئے۔
حیدرآباد: کمشنر حائیڈرا اے وی رنگاناتھ نے آج کہاکہ ایسی ٹکنالوجی تیار کی جانی چاہئے کہ حادثہ کے فوری چند سکینڈ میں معلومات، حائیڈرا تک پہونچ جانا چاہئے۔
رنگاناتھ نے شہر کے شیخ پیٹ علاقہ میں ڈیوکس ایونیو عمارت میں آگ لگنے کے اس مقام کا معائنہ کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے عمارتوں کے مالکان کو چند اہم مشورے اور تجاویز بھی دیں۔
انہوں نے کہاکہ عمارت میں الرٹ سسٹم لگانے کی ضرورت ہے تاکہ آگ لگنے کے فوری بعد یہ نظام الرٹ کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مصنوعی ذہانت اورعصری طریقوں کو روبعمل لایا جاسکتا ہے۔ اگر اس عمارت میں فائر الارم سسٹم موجود ہوتا تو فوری طورپر واقعہ پر قابو پالیا جاسکتا تھا۔