کھیل

آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی

اوول لندن میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے اور اس تعلق سے کرکٹ آسٹریلیا نے آرٹیفیشل انٹلی جنس کی پیش گوئی شیئر کی ہے۔

لندن: آرٹیفیشل انٹلی جنس نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی پیش گوئی کردی۔ اوول لندن میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے اور اس تعلق سے کرکٹ آسٹریلیا نے آرٹیفیشل انٹلی جنس کی پیش گوئی شیئر کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا بے بی روبوٹ (ویڈیو)
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی

کرکٹ آسٹریلیا نے آرٹیفیشل انٹلی جنس کی میچ سے متعلق پیش گوئی کی ویڈیو شیئر کی جس میں کپتان پیاٹ کمنس پیش گوئی پڑھ کر سناتے ہیں۔

فائنل میاچ کیلئے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے کی گئی پیش گوئیوں کو پڑھتے ہوئے آسٹریلیا کے کھلاڑی ہنسے بھی۔

نتیجہ پڑھتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان نے کہاکہ آسٹریلیا اور ہندوستان نے اعصاب شکن جنگ لڑی اور ایک مشکل ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے آسٹریلیا نے غیر روایتی حکمت عملی اپنائی اور اپنے بیٹنگ آرڈر کو الٹ دیا جس سے میچ میں حیرت کا عنصر شامل ہوگیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے نتیجہ پڑھتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے اور ناتھن لیون نے غیر متوقع طورپر اوپننگ کی اور ہیزل ووڈ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ خوبصورت باونڈریز لگائیں۔ انہوں نے آرٹیفیشل انٹلی جنس کی پیش گوئی پڑھتے ہوئے بتایاکہ آسٹریلیا کے غیر روایتی انداز کے باعث ہندوستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ پیٹ کمنس تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے اور ان کی بے خوفی سے کی گئی بیٹنگ نے آسٹریلیا کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔ پیٹ کمنس نے کہا کہ ایک گیند پر دو رنز درکار تھے تو انہوں نے فل ٹاس گیند پر اونچا شاٹ کھیل دیا۔

ویڈیو میں جوش ہیزل ووڈ نے کہاکہ پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا نے تمام تر مشکلات کے باوجود فتح حاصل کی۔ ضروری نہیں کہ آرٹی فیشل انٹلی جنس ہر معلومات درست دے اور یہ بات یہاں اس کی میچ سے متعلق کی جانے والی پیش گوئی سے سچ ثابت ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا کے جن بیٹرز کو اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کیلئے بھیجا گیا وہ ہمیشہ ہی آخر کے نمبرز پر بیٹنگ کیلئے آتے ہیں۔

a3w
a3w