حیدرآباد
ٹرینڈنگ

درگم چیرو جھیل کے ارد گرد غیر مجازتجاوزات، چیف منسٹر کے بھائی سمیت 240 افراد کو ہائیڈرا کی نوٹس

تروپتی ریڈی کا مکان بھی درگم چیرو جھیل کے قریب ہے۔ اس پاش علاقہ کی کئی بااثر شخصیات کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے ان سے کہا گیا ہے کہ اندرون30 یوم ڈھانچوں کو ہٹا دیں کیونکہ یہ ڈھانچے، درگم چیرو جھیل کے غیر ترقی کاموں کے زون میں بنائے گئے ہیں۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں حکام نے درگم چیرو جھیل کے ارد گرد غیر مجاز تجاوزات کے الزام میں تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے بھائی اے تروپتی ریڈی کے بشمول کئی افراد کو جو املاک کے مالک ہیں، نوٹسیں جاری کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسٹیس پروٹیکشن ایجنسی(ہائیڈرا) کی فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) اور ذخائر آب کے بفر زونس میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف جاری انہدامی مہم کے درمیان ہائی ٹیک سٹی جو آئی ٹی کا ہب ہے، میں اس جھیل کے اطراف240 ڈھانچوں کے مالکان کو نوٹس جاری کی گئی ہیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے بھائی، اے تروپتی ریڈی کو بھی نوٹس جاری کی جاچکی ہے۔

تروپتی ریڈی کا مکان بھی درگم چیرو جھیل کے قریب ہے۔ اس پاش علاقہ کی کئی بااثر شخصیات کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے ان سے کہا گیا ہے کہ اندرون30 یوم ڈھانچوں کو ہٹا دیں کیونکہ یہ ڈھانچے، درگم چیرو جھیل کے غیر ترقی کاموں کے زون میں بنائے گئے ہیں۔

 ضلع کلکٹر رنگاریڈی اور شیر لنگم پلی کے ڈپٹی کلکٹر نے نیکٹر کالونی، ڈاکٹرس کالونی، کاویری ہلز اور امرسوسائٹی جو اس جھیل سے متصل آباد ہیں، کے رہایشیوں کو نوٹس جاری کی ہیں یہ نوٹسیں واٹر، لیڈ اور ٹریزایکٹ (والٹا) کے سیکشن (1)23 کے تحت جاری کی گئی ہیں۔

ان نوٹسوں میں کہا گیا ہے کہ جھیل کے قابل اجازت حدود کے باہر قبضہ جات کو دی گئی مدت(30 یوم کے اندر) میں ڈھانچوں کو ہٹا دیں۔ احکام کی عدم تعمیل پر حکام، ان ڈھانچوں کو مسمار کردیں گے۔ ان نوٹسوں کے بعد اس جھیل کے اطراف علاقوں میں مقیم افراد، تاجرین میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

سیاست داں، چند آئی اے ایس، آئی پی ایس، آفیسر، ججس، ممتاز تاجرین اور سیلبرٹیز، کو نوٹسیں دی گئی ہیں یہ تمام افراد درگم چیرو جھیل کے اطراف واکناف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ درگم چیرو کو ”سکریٹ جھیل“ (خفیہ جھیل) کہا جاتا ہے۔ جو ایک وقت میں 100ایکر پر پھیلی ہوئی تھی۔

 مگر جب آئی ٹی کلسٹر کا آغاز ہوا تب1990 کے وسط سے اس جھیل کے اطراف تعمیری سرگرمیاں شروع ہونے سے یہ مقبول عام جھیل سکڑتی چلی گئی۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اس عزم کے بعد کہ اگر وہ، یا ان کے افراد خاندان کے کسی شخصی نے بھی غیر مجاز قبضہ کیا ہے تو ان تمام کے مکانات کو ڈھادیا جائے گا۔ چیف منسٹر سے اس عزم کے اطہار کے ایک دن بعد چیف منسٹر کے بھائی تروپتی ریڈی کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔

a3w
a3w