مہاراشٹرا

ٹیپوسلطان کی یادگار منہدم

18ویں صدی کے میسور کے حکمران ٹیپوسلطان کی یادگار کو جو ٹریفک جنکشن مہاراشٹرا کے دھولے پر تھی‘ اسے بلدی ادارہ نے منہدم کردیا۔ اس کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ غیرقانونی تھا۔

ممبئی: 18ویں صدی کے میسور کے حکمران ٹیپوسلطان کی یادگار کو جو ٹریفک جنکشن مہاراشٹرا کے دھولے پر تھی‘ اسے بلدی ادارہ نے منہدم کردیا۔ اس کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ غیرقانونی تھا۔

یہ مبینہ طور پر دھولے شہر میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ایم ایل اے فاروق انور نے دوجائی روڈ پر تعمیر کروائی تھی جو یہاں سے 322 کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ پولیس عہدیدار نے اتوار کو یہ بات بتائی۔

اسے جمعہ کو پولیس بندوبست میں بلدیہ کی جانب سے منہدم کردیاگیا۔

ایم ایل اے سے کہا گیا تھا کہ اسے یہاں سے ہٹادیاجائے تاہم ضلع کلکٹر اور پی ڈبلیو ڈی عہدیداروں کے درمیان میٹنگ کے بعد یادگار کو توڑ دیاگیا۔

علاقہ میں صورتحال پرامن ہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

a3w
a3w