حیدرآباد

حائیڈرا کی غیرمجازانہدامی کاروائی‘متاثرین کو قانونی امداد

بی آرایس‘غریب عوام کا تحفظ کرے گی انہیں ہرطرح کی مدد کرنے کے ساتھ ان کی ڈھال بننے کا بھی کام کرے گی۔ حائیڈرا اور موسیٰ ریور ڈیولپمنٹ کے نام پر پیداکردہ خوف وہراس کے ماحول سے ہم عوام کوبچانے کیلئے ممکنہ مساعی انجام دیں گے۔

حیدرآباد: شہر میں رودموسیٰ کے کناروں پرمبینہ انہدامی کاروائی پرحکومت تلنگانہ کے خلاف جارحانہ رخ اختیارکرتے ہوئے اپوزیشن بی آرایس لیڈر کے ٹی آر نے چہارشنبہ کے روزکہا کہ ان کی پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انہدامی کاروائی کے متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
سنتوش نگر پارک کے مسائل حل کیے جائیں: آواز کمیٹی
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو

 یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راماراؤ نے الزام عائد کیاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شہر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹرشدید متاثر ہوا ہے۔ حائیڈرا کی انہدامی کاروائیوں اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب رئیل اسٹیٹ سیکٹرمندی کا شکار ہے۔

بی آرایس‘غریب عوام کا تحفظ کرے گی انہیں ہرطرح کی مدد کرنے کے ساتھ ان کی ڈھال بننے کا بھی کام کرے گی۔ حائیڈرا اور موسیٰ ریور ڈیولپمنٹ کے نام پر پیداکردہ خوف وہراس کے ماحول سے ہم عوام کوبچانے کیلئے ممکنہ مساعی انجام دیں گے۔

اسی طرح اگر حکومت‘قانون کا احترام نہیں کرے گی تو ہم بھی اس حکومت کے خلاف قانونی لڑائی لڑیں گے۔ تقریباً450 افراد بی آرایس کے لیگل سیل سے رجوع ہوئے ہیں اور انہوں نے سیل سے مدد طلب کی ہے۔بی آرایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے مزیدکہا کہ ان کی پارٹی کاماننا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کی بڑی کمپنیوں کو ڈرانے‘ دھمکانے کیلئے حائیڈرا کااستعمال کیاجارہا ہے۔

 رود موسیٰ کو خوبصورت بنانے کے معاملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق بی آرایس حکومت نے 4ہزارکروڑ کے مصارف سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کئے تھے۔ سابق حکومت نے شہر میں نالہ ترقیاتی منصوبہ کے تحت کئی اقدامات کئے جس کے بہتر اور ثمرآورنتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ کے سی آر کی زیرقیادت سابق بی آرایس حکومت نے وقارآباد میں ویری لوفریکوینسی (وی ایل ایف) نیول راڈراسٹیشن کے قیام کی منظوری دی تھی مگر پروجیکٹ کے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے اس معاملہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی۔

دریں اثنا نمائندہ منصف کے مطابق بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے تلنگانہ میں کانگریس حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر تعلیم کے شعبہ کو مکمل طور پر برباد کر دینے کا الزام لگایا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے تعلیم کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی تعلیم کو نظر انداز کر رہی ہے اور پرائیویٹ تعلیم کو غریب اور متوسط طبقہ کے طلباء کے لیے ناقابل رسائی بنا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا اقامتی اسکولس، جو کبھی ہزاروں غریب اور متوسط طبقہ کے طلباء کو کارپوریٹ سطح کی تعلیم فراہم کرتے تھے، اب حکومت کی جانب سے انہیں غیر موثر قرار دیا جا رہا ہے۔