حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حائیڈرا کی غیر انسانی کارروائی،غریبوں کے گھرگرانے کے بعد اُنہیں بارش میں سڑک پر بے یارومددگار چھوڑدیا(ویڈیو)

عینی شاہدین کے مطابق، متاثرین نے بارش میں بے سروسامانی کی حالت میں اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھروں کو تباہ ہوتے دیکھا، جس سے دل دہلا دینے والا منظر سامنے آیا۔ حائیڈرا کے غیر انسانی رویہ پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

حیدرآباد: شہر میں حائیڈرا کی انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں غریب اور بے بس افراد کے گھروں کو بغیر وارننگ یا معاوضہ دیے منہدم کیا جا رہا ہے۔ مادھاپور چونا تالاب ایف ٹی ایل ایریا میں حالیہ کارروائی کے دوران کئی گھروں کو منہدم کر دیا گیا، جس کے نتیجہ میں بے شمار خاندان شدید بارش میں سڑکوں پر بے یار و مددگار چھوڑ دیے گئے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ لوگ نہ تو بڑے زمیندار ہیں اور نہ ہی امیر افراد، بلکہ وہ بدقسمت لوگ ہیں جنہوں نے برسوں کی محنت اور بچت سے اپنے سر چھپانے کا انتظام کیا تھا۔ انہدام کے دوران عہدیداروں نے ان لوگوں کو سامان سمیٹنے کا وقت بھی نہ دیا اور انہیں بارش میں اپنے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے ساتھ پردوں اور چادروں کے سہارے سر چھپانے پر مجبور کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، متاثرین نے بارش میں بے سروسامانی کی حالت میں اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھروں کو تباہ ہوتے دیکھا، جس سے دل دہلا دینے والا منظر سامنے آیا۔ حائیڈرا کے غیر انسانی رویہ پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ایک مقام پر غم و غصے سے بھرے لوگوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف احتجاجاً خود پر پٹرول چھڑک کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی، جسے پولیس نے ناکام بنایا۔

سنم چیروو میں 100 سے زائد مکانات کو منہدم کیا گیا، جس نے کئی خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔ متاثرین حکومت سے کم از کم انسانی ہمدردی کی اپیل کر رہے ہیں کہ انہیں مناسب معاوضہ دیا جائے اور ان کے ساتھ انسانیت کا برتاؤ کیا جائے۔