حیدرآباد

حیدرآباد کے کونڈاپور میں حیدرا کی انہدامی کارروائی۔700کروڑ روپئے کی سرکاری اراضی پر سے غیرمجازقبضے برخواست

کالونی کے مکینوں کی شکایت پر حیدراکے اعلیٰ حکام نے فوری تحقیقات کا حکم دیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ اراضی پر غیرمجاز قبضہ کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اوپن مارکٹ میں اس اراضی کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 700 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ برسوں سے زیرالتوا اس سنگین مسئلہ پر حیدراکی فوری کارروائی نے لینڈ مافیا میں کھلبلی مچا دی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے آئی ٹی کوریڈور کے قلب میں واقع کونڈا پور میں تقریباً 7 ایکڑ اراضی کو جو کہ کالونی کی عوامی ضروریات اور سہولیات کے لئے مختص تھی، لینڈ مافیا کے قبضہ سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی ماہرین کو اعزازات
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
ڈی جے ایس کے زیرِ اہتمام رمضان اجتماع اور افطارِ عام، مغل پورہ میں انعقاد
کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کیلئے قرآن فہمی اور سیرتِ نبویؐ کا عملی مطالعہ ناگزیر: ڈاکٹر محمد قطب الدین
اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج ، نامپلی۔ حیدرآباد میں ”عالمی یوم مادری زبان “ کا انعقاد

راجا راجیشوری کالونی کے مکینوں نے حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی (حیدرا) حکام کو شکایت کی تھی کہ اس قیمتی زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے عمارتیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

کالونی کے مکینوں کی شکایت پر حیدراکے اعلیٰ حکام نے فوری تحقیقات کا حکم دیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ اراضی پر غیرمجاز قبضہ کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اوپن مارکٹ میں اس اراضی کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 700 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ برسوں سے زیرالتوا اس سنگین مسئلہ پر حیدراکی فوری کارروائی نے لینڈ مافیا میں کھلبلی مچا دی۔

آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی اور بھاری مشنری کے ذریعہ غیر قانونی قبضوں کو منہدم کر دیا گیا۔

اراضی کی واپسی پر راجا راجیشوری کالونی کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور حکومت و حیدراحکام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے عوامی مفاد کی اراضی کو بااثر افراد کے قبضہ سے چھڑا کر قانون کی بالادستی قائم کی۔