دہلی

دہلی سے غیر محرم کے 101 خواتین عازمین مدینہ منورہ روانہ

میناکشی لیکھی نے خواتین عازمین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بغیر محرم کے سفر حج پر بھیجنا وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کا حج سے متعلق قابل ستائش فیصلہ ہے ۔

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آج دوپہر 1.30 بجے سعودیہ ایئر لائنز کی 34 ویں پرواز بغیر محرم کے 101 خاتون عازمین کو لیکر حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
چھولے بھٹورے ملنے پر کوہلی کی بچوں جیسی حرکت، ڈراوڈ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

اس ایئرپورٹ سے گزشتہ 22 مئی سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ میناکشی لیکھی، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور عملہ کے دیگر اراکین نے ان تمام خواتین کو مدینہ منورہ کے لئے روانہ کیا۔

میناکشی لیکھی اور کوثر جہاں نے بغیر محرم کے سفر حج پر جاے والی خاتون عازمین سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ مکمل صحت و سلامتی کے ساتھ حج ادا کر کے اپنے ملک واپس لوٹیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے عازمین سے اپیل کی کہ حج کے دوران وہ ملک کی خوشحالی اور امن کے لئے دعا کریں۔

انہوں نے خواتین عازمین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بغیر محرم کے سفر حج پر بھیجنا وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کا حج سے متعلق قابل ستائش فیصلہ ہے ۔ یہ حج اور معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔

خیال رہے کہ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں کی ذاتی کوششوں سے غیر محرم کے خواتین عازمین حج کی سہولت کے لیے ہوائی اڈے پر علیحدہ چیکنگ کاؤنٹر، امیگریشن کاؤنٹر اور علیحدہ فریسکنگ کاؤنٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج مدینہ منورہ روانہ ہونے والی بغیر محرم کے 101 خواتین عازمین میں سے 37 کا تعلق دہلی سے، 39 کا اترپردیش، 11 کا اتراکھنڈ سے، 06 کا بہار، 03 کا ہریانہ، 04 کا جموں و کشمیر اور 01 کا مدھیہ پردیش سے ہے۔ .

اس کے ساتھ ہی دہلی سے چونتیس پروازوں کے ذریعے اب تک کل 11775 عازمین منورہ پہنچ چکے ہیں، جن میں مرد عازمین کی تعداد 6206 اور خواتین عازمین کی تعداد 5569 ہے۔ حج پروازوں کا یہ سلسلہ بہت اچھے انتظامات اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری ہے جو آئندہ 06/جون تک جاری رہے گا۔

a3w
a3w